برائلر گوشت ایک ہی روز میں 19 روپے مہنگا‘ 244 کا کلو ہو گیا
لاہور (کامرس رپورٹر) عاشورہ محرم کی وجہ سے طلب میں اضافے کے باعث برائلر گوشت کی قیمت میں ایک ہی روزمیں 19روپے فی کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت19روپے اضافے سے 244روپے، زندہ برائلر مرغی13روپے اضافے سے 168روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت93 روپے فی درجن پر مستحکم رہی۔