راولپنڈی میں مزید 62شہری ڈینگی کا شکار ہو گئے
راولپنڈی(صباح نیوز) راولپنڈی میں ڈینگی مچھر کے وار جاری ہیں، 24 گھنٹوں کے دوران مزید 62 شہری بخار کا شکار ہو گئے، ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1 ہزار 436 ہو گئی۔راولپنڈی اور اس کے ملحقہ علاقوں میں ڈینگی کے مریضوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 62 شہری ڈینگی بخار کا شکار ہوئے ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی ابتک تعداد 1436 تک پہنچ گئی ہے، پوٹھوہار ٹائون علاقوں سے چوبیس گھنٹوں میں مزید 39 افراد ڈینگی کا شکار ہوئے جبکہ ائیر پورٹ ہائو سنگ سکیموں سے ملحقہ علاقوں میں مزید 29 افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے ہیں۔