پنجاب سیڈ کارپوریشن کے سینئر میڈیکل اسسٹنٹ عبد الفاروق کی ریٹائرمنٹ کی تقریب
لاہور ( پ ر)پنجاب سیڈ کارپوریشن میںسینئر میڈیکل اسسٹنٹ کے فرائض سر انجام دینے والے عبد الفاروق کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔مینیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن ڈاکٹرغضنفر علی خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اورعبد الفاروق کو ریٹائرمنٹ والے دن واجبات کا چیک پیش کر کے ایک نئی روایت کا آغاز کیا۔تقریب میں ڈائریکٹر فنانس طارق محمود،سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹرشاہد،سینئر میڈیکل سپر وائزر رزاق ندیم ،پرائیویٹ سیکرٹری صبور احمداور اصغرشاہ سمیت دیگر نے شرکت کی۔ایم ڈی سیڈ کارپوریشن ڈاکٹر غضنفر علی خان نے کہا کہ ڈائریکٹر فنانس کو ہدایت دی ہے کہ افسران اور ملازمین کو ان کی ریٹائرمنٹ کے روز واجبات کی ادائیگی کر کے ان کی دہائیوں تک محکمے کیلئے خدمات کا اعتراف کیا جائے اور ہم نے اس روایت کا آغاز کر دیا ہے۔