جرمن پولیس نے افغانستان میں تربیتی مشن عارضی طور پر بند کر دیا
کابل (انٹر نیشنل ڈیسک) افغان دارالحکومت کابل میں بڑھتے ہوئے حملوں کے بعد جرمن حکام نے افغانستان میں جاری پولیس کا ایک تربیتی پروگرام معطل کر دیا ہے۔ جرمن وزارت داخلہ کے ایک بیان کے مطابق سخت ترین سکیورٹی کے باوجود کابل میں ان کے اہلکاروں کے زیر استعمال عمارتیں قابل رہائش نہیں رہیں۔ اس پولیس ٹریننگ پروگرام میں شامل گیارہ جرمن اہلکاروں اور ان کے ٹیم لیڈر کو اب جرمن سفارت خانے میں ٹھہرایا جا رہا ہے جبکہ بائیس اہلکاروں پر مشتمل ٹیم کے باقی اہلکار واپس جرمنی پہنچ چکے ہیں۔من وزارت داخلہ کے ایک بیان کے مطابق سخت ترین سکیورٹی کے باوجود کابل میں ان کے اہلکاروں کے زیر استعمال عمارتیں قابل رہائش نہیں رہیں۔