صہیونی مذموم مقاصد کیلئے فلسطینی خواتین کو نشانہ بنا رہے ہیں: حماس
دوحا (صباح نیوز)اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘نے کہا ہے کہ مقبوضہ مغربی کنارہ فلسطینی مقاصد کے لیے ایک قلعے کا درجہ رکھتا ہے۔ اسرائیلی ریاست غرب اردن میں فلسطینی خواتین کو نشانہ بنا کراپنی بزدلی کا ثبوت دے رہی ہے۔مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے سیاسی بیورو کے رکن موسیٰ دودین کے جاری کردہ ایک پریس بیان میں کہا گیا کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں قابض فوج نے فلسطینی خواتین کی ظالمانہ گرفتاریاں شروع کر رکھی ہیں۔موسی دودین نے وضاحت کی کہ اسرائیلی فوج فلسطینی قوم کے خلاف ہر طرح سے اپنی جارحیت جاری رکھے ہوئے ہے ، اور یہ جارحیت حال ہی میں فلسطینی خواتین کی گرفتاری بڑھ گئی ، جس میں دس دن کے اندر تین خواتین کو گرفتارکیا گیا۔