شام میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا کے 18 جنگجو ہلاک
دمشق (این این آئی)شام کے مشرق میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا کے کم از کم اٹھارہ جنگجو مارے گئے۔می صوبہ دیر الزور کے مشرق میں واقع بوکمال کے علاقے میں اس ملیشیا کی چوکیوں، فوجی گاڑیوں اور اسلحے کے ذخیروں کو تباہ کیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شام کے حالات پر نگاہ رکھنے والی تنظیم سیرین آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے پیر کو جاری کیے گئے ایک بیان میں کہاکہ ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ صدر اسد کی حمایت میں لڑنے والے ان جنگجوؤں کو کس ملک کے جنگی طیاروں نے نشانہ بنایا۔ شامی صوبہ دیر الزور کے مشرق میں واقع بوکمال کے علاقے میں اس ملیشیا کی چوکیوں، فوجی گاڑیوں اور اسلحے کے ذخیروں کو تباہ کیا گیا ہے۔ خانہ جنگی کے شکار ملک شام سے اسرائیل کی طرف متعدد راکٹ فائر کیے گئے لیکن یہ اسرائیلی حدود میں پہنچنے تک ناکام رہے۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق یہ راکٹ دمشق کے مضافات سے ایرانی قدس فورس کی اتحادی ملیشیا نے فائر کیے۔ اسرائیلی فوج ایسے تمام واقعات کی ذمہ داری شام کی حکومت پر ڈالتی ہے۔