مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے بھارت پر معاشی ضرب بھی لگائی جائے: محمد غالب
لیسٹر(صباح نیوز) تحریک کشمیر یورپ کے صدر محمد غالب نے کہا ہے بھارت پر سیاسی اور سفارتی دبائو کے ساتھ ساتھ معاشی طور پر کاری ضرب لگانے کے لیے بھارتی مصنوعات فلموں اور ڈراموں خوردونوش کی اشیا کا بایئکا ٹ کر کے بھارت کو مجبور کیا کہ وہ مسلہ کشمیر کو حل کرنے کے لیے امن اور مذاکرات کا راستہ اختیار کرئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیش کش کی تھی نریندر مودی نے مسترد کردیا اس پر امریکی صدر نے ابھی تک خاموشی اختیار رکھی ہے اور بھارت پر کوئی دبائو نہیں کہ وہ پُرامن کوششوں کا ساتھ دئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک کشمیر برطانیہ لیسٹر برانچ کے رہنما زہد ایوب کی جانب سے دیے گے استقبالہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر مسلسل کرفیو عوام انتہایی مشکل ترین حالات سے گذر رہے انسانی زندگی کا سارا نظام درہم برہم ہو چکا ہے بھارت تمام راستے بند کر رکھے ہیں پوری دنیا میں بھارت کے خلاف احتجاج ہو رہے ہیں اس کے باوجود اقوام متحدہ اور امن کے علمبردار خاموش ہیں بھارت کے ہاتھ روکنے والا کوئی نہیں ہے۔اجلا س کی صددارت تحریک کشمیر کے رہنما صادق کھوکر نے کی اجلاس سے تحریک کشمیر مڈلینڈ کے سکریٹری اعظم فاروق، خواجہ محمد رفیْ اور اور شاہد ایوب نے بھی خطاب کیا۔