میرپور آزاد کے محمد عدیل راجا اور اسامہ عارف نے پاکستان کی نمائندگی کی
میرپور(صباح نیوز)پہلی آل ایشیا کراٹے چیمپیئن شپ میں میرپور آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے محمد عدیل راجا اور اسامہ عارف نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔ مقابلوں میں 30ممالک کی ٹیموں نے حصہ لیا، پہلی پوزیشن جاپان نے حاصل کی۔ملائیشیا میں منعقد ہونے والی پہلی آل ایشیا کراٹے چیمپیئن شپ میں ایشیا کے 30ممالک کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ میرپور آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے محمد عدیل راجا اور اسامہ عارف نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے چیمپین شپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی۔65کیٹیگری میں پہلی پوزیشن جاپان، دوسری پاکستان، تیسری قازقستان، چوتھی ملائیشیا اور 85کیٹگری میں پہلی پوزیشن جاپان، دوسری پاکستان، تیسری چین اور چوتھی جاپان نے حاصل کی۔