ٹوکیو اولمپکس کوالیفائنگ رائونڈ ڈراز
کراچی (اسپورٹس ڈیسک)ٹوکیو اولمپکس ہاکی کوالیفائنگ راؤنڈ کے ڈراز کا اعلان کردیا گیا۔پاکستانی ٹیم ہوم اینڈ اوے بنیاد پر اپنے دونوں میچ سخت حریف ہالینڈ کے خلاف ہالینڈ میں کھیلے گی۔ میچز اکتوبر کے آخرمیں متوقع ہیں۔ شیڈول کاباقاعدہ اعلان انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن حکام کریں گے۔ کوالیفائنگ راؤنڈ کی تیاریوں کے لیے قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ لاہور میں جاری ہے۔ڈراز کے مطابق آسٹریلیا اور جرمنی مدمقابل ہوں گی۔ کینگروز اور جرمنی کے مقابلے جرمنی میں ہوں گے۔ کوالیفائنگ راؤنڈ کا پہلا میچ 25 سے 27 اکتوبر اور دوسرا میچ یکم سے تین نومبر کے درمیان ہوگا۔ میچز کی تاریخوں کا باضابطہ اعلان ایف آئی ایچ کرے گی۔