قومی گیمزکیلئے خیبر پختونخوا آرچری ٹیم کے ٹرائلز 25ستمبرکو منعقد ہونگے،کاشف انور
پشاور(این این آئی)33ویں نیشنل گیمز کیلئے خیبر پختونخواآرچری ٹیم کے انتخاب کیلئے مرد وخواتین کھلاڑیوںکے ٹرائلز 25ستمبرکو حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں ہونگے۔صوبائی آرچری ایسوسی ایشن کے سیکرٹری کاشف انور کے مطابق پشاور میں منعقعد ہونیوالے قومی گیمز کیلئے بہترین صلاحیت کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیمیں تشکیل دی جائے گی،جسکے لئے ٹرائلزحیات آباد سپورٹس کمپلیکس کے فٹ بال گرائونڈ میں 25ستمبرکو صبح 10بجے لئے جائینگے۔انہوںنے ضم شدہ قبائلی اضلاع سمیت خیبر پختونخواکے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے مرد وخواتین کھلاڑیوں کو بھر پور شرکت کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔