INVEREX ٹرافی یوم آزادی باسکٹ بال ٹورنامنٹ
کراچی (اے پی پی) پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن اور ناصر باسکٹ بال اکیڈمی کے زیر اہتمام اِن ویریکس پاور سلوشن کے اشتراک سے عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کراچی پر جاری INVEREX ٹرافی یوم آزادی باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے تبدیل شدہ سیمی فائنلز اور فائنل کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ ٹورنامنٹ کے منتظم اعلیٰ غلام محمد خان کے مطابق پہلا سیمی فائنل 11 ستمبر بروز بدھ ساڑھے آٹھ بجے شب کراچی باسکٹ بال کلب بمقابلہ فالکن باسکٹ بال کلب جبکہ دوسرا سیمی فائنل 12 ستمبر بروز جمعرات ساڑھے آٹھ بجے شب نشتر باسکٹ بال کلب بمقابلہ ون یونٹ باسکٹ بال کلب کے مابین کھیلا جائیگا جبکہ ٹورنا منٹ کا میگا فائنل مورخہ 13 ستمبر بروز جمعہ 9 بجے شب عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ پر کھیلا جائیگا۔ فائنل کے مہمان خصوصی بلدیہ جنوبی کے چیئرمین ملک محمد فیاض ہوں گے جو فائنل کے اختتام پر منعقدہ تقریب میں کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔