آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کرکے ڈیمز کی تعمیر کے لیے فنڈز کا چیک دیا۔ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار سے ملاقات کی جس میں انہوں نے ڈیمز کی تعمیر کے لیے پاک فوج کی جانب سے ایک ارب 59 لاکھ روپے کا چیک دیا۔ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق آرمی چیف نے چیف جسٹس پاکستان کو خط بھی تحریر کیا جس میں دیامر بھاشا اور مہمند ڈیمز کی تعمیر کے فیصلے کا خیر مقدم کیا گیا۔آرمی چیف کے خط میں کہا گیا ہیکہ اس قومی مقصد کے لیے پاک فوج کے تمام رینکس نے اپنا حصہ ڈالا ہے، پاک فوج کے افسران بشمول سول افسران نے دو دن کی تنخواہ ڈیمز کے لیے دی جب کہ جونیئرکمیشنڈ افسران اور سپاہیوں نے ڈیمز کے لیے ایک ایک دن کی تنخواہ دی ہے۔واضح رہے کہ دیامر بھاشا اور مہمند ڈیمز کی تعمیر کے لیے سپریم کورٹ نے فنڈ قائم کیا ہے جس میں وزیراعظم عمران خان نے قوم سے بھی حصہ ڈالنے کی اپیل کی ہے.
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38