اسحاق ڈار کو وطن واپس لانے کےلئے اقدامات کرنے کے مطالبے پر مبنی قرار داد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی گئی

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماءاور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو وطن واپس لانے کے لئے اقدامات کرنے کے مطالبے پر مبنی قرار داد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی گئی ہے ۔یہ قرار داد تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اشتہاری اور قومی مجرم ہیں جنہوں نے اپنے دور وزارت میں پاکستان کو ناقابل تلافی نقصانات پہنچائے ہیں،یہ قومی مجرم پاکستانی عدالتوں کی جانب سے بار بار بلائے جانے کے باوجود حاضر نہیں ہو رہا اور بھگوڑا ہے لیکن لندن کی سڑکوں پرآزادی سے بھرپور صحت کے ساتھ گھومتا پھرتا نظر آتا ہے۔جسے میڈیا بار بار اپنی خبروں اور رپورٹوں میں دکھاتا رہتا ہے۔اسحاق ڈار پاکستان سے بیماری کا بہانہ بنا کر برطانیہ گیا ہے جبکہ اس کے خلاف کئی کیس عدالتوں میں زیر التوا ہیں۔ اس پاکستانی مجرم کو پاکستان لانے کے لئے ،،قرارداد میں حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ پاکستان کو نقصان پہنچانے والے قومی مجرم اسحاق ڈار کو سفارتی سطح پر تحرک کرتے ہوئے جلد از جلد گرفتار کر کے پاکستانی عدالتوں میں پیش کیا جائے تاکہ اسے اس کے جرائم کی قانون کے مطابق سزا مل سکے۔