وزیر اعظم عمران خان نے 50 لاکھ گھروں کے منصوبے سے متعلق کمیٹی کو ہدایت کی ہے کہ وہ 2 ہفتوں میں اپنی سفارشات کو حتمی شکل دے کر پیش کریں۔وزیر اعظم ہاوس میں عمران خان کی زیر صدارت 50 لاکھ گھروں کے منصوبے کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری ہاوسنگ نے موجودہ صورتحال اور ہاوسنگ سیکٹر میں سالانہ طلب اور کمی پر بریفنگ دی۔انہوں نے زمین کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے مختلف طریقہ کار کی نشاندہی کی، ساتھ ہی وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اٹھائے گئے اس اقدام میں نجی شعبے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ 50 لاکھ گھروں کی ایسی تعمیر ہو، جس میں تمام سہولیات شامل ہو اور کچی آبادیوں کو مستقل کرنا حکومت کی اولین ترجیح اور تحریک انصاف کے منشور کا حصہ ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ سستے گھروں کی تعمیر سے نہ صرف بے گھر افراد کو چھت ملے گی بلکہ معاشی صورتحال میں بھی بہتری آئی گی، لاکھوں لوگوں کو روزگار ملے گا اور ہاسنگ کا شعبے بھی ترقی کرے گا۔اجلاس کے دوران وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ ملک بھر میں وسیع ریاستی زمین کی موجودگی کے علاوہ گیسٹ ہاوسز اور پنجاب اور خیبرپختونخوا میں دیگر حکومتی اراضی کے استعمال سے 50 لاکھ گھروں کی اسکیم کے لیے اربوں روپے جمع کیے جاسکتے ہیں۔دوران اجلاس اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ گھروں کی تعمیر کے لیے اٹھائے گئے اقدام کی اونرشپ وزیر اعظم خود لیں گے تاکہ تمام انتظامی رکاوٹوں کو ختم کرکے اسکیم پر باآسانی عمل کیا جاسکے۔بعد ازاں وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے کمیٹی کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنے سفارشات کو حتمی شکل دے اور 2 ہفتوں کے اندر گھروں کی اسکیم سے متعلق سفارشات پیش کرے۔خیال رہے کہ جولائی میں انتخابات سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے اپنے دورہ کراچی کے دوران اس بات کا اعلان کیا تھا کہ اقتدار میں آکر 5سال میں 50لاکھ گھروں کی تعمیر کی جائے گی۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38