حکمرانوں میں فیصلہ سازی کی صلاحیت اور قوت موجود نہیں ہے: ـشہباز شریف
پاکستان مسلم لیگ ن کے صدرو قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے حکومت کی فیصلہ سازی کی کمزور قوت پر سوال اٹھا دیئےـ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں شہباز شریف نے کہا کہ حکمرانوں میں فیصلہ سازی کی صلاحیت اور قوت موجود نہیں ہے ـ پہلے فیصلہ کرتے ہیں اور پھر پیچھے ہٹ جاتے ہیں ـ انہوں نے کہا کہ گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا باقاعدہ میڈیا پر اعلان کیا گیا اور اب ای سی سی میں گیس کی قیمتوں میں اضافہ موخر کرنے کی خبر آئی ہے ـ انہوں نے کہا کہ آپ فیصلہ کر کے اور پھر اس سے پیچھے ہٹ کر کیا تاثر دے رہے ہیں ـ انہوں نے کہا کہ سی پیک کو منجمند کرنا 22 کروڑ عوام کے ساتھ زیادتی ہو گی ـ سی پیک گیم چینجر ہے ، قوم کے ساتھ یہ زیادتی نہ کی جائےـ انہوں نے کہا کہ سی پیک سے پاکستان کو بے پناہ فائدہ ہو گاـ ملک کی زراعت ترقی کرے گی ، کاروبار کو فروغ ملے گا ، سی پیک پاکستان کے لئے اللہ تعالی کی جانب سے تحفہ ہے ـ انہوں نے کہا کہ سی پیک منجمندکر کے کافران نعمت نہیں کرنا چاہیےـانہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کو حکومت کے اس غیر ذمہ دارانہ رویے سے بہت صدمہ پہنچا ہے ـ اگر چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈر کے خلاف کوئی سازش ہوئی تو اپنے چینی دوستوں کو یقین دلاتے ہیں نہ صرف اسے مسترد کریں گے بلکہ ایسی کسی سازش کا مقابلہ بھی کریں گے ـ