لاہور :مسلم لیگ (ن) کے رہنما حمزہ شہبازنے کہا ہے کہ عمران خان نے ابھی تک کوئی وعدہ پورا نہیں کیا، عمران خان نے پارلیمانی کمیشن بنانے کا کہا تھا، دھاندلی ہضم نہیں ہونے دیں گے۔ پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہبازشریف نے کہا کہ دھاندلی پر پارلیمانی کمیشن بننا چاہیے، دھاندلی ہضم نہیں ہونے دیں گے۔ عمران خان نے پارلیمانی کمیشن بنانے کا کہا تھا۔ فیصلے میں جج صاحب نے لکھا کہ نواز شریف پر کرپشن کے چارجز نہیں، 12ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں موجود ہے۔ عمران خان نے ابھی تک کوئی وعدہ پورا نہیں کیا۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024