العزیزیہ ریفرنس:نواز شریف عدالت میں پیشں، سماعت کل تک ملتوی

Sep 10, 2018 | 15:25

ویب ڈیسک

اسلام آباد: سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت میں دوبارہ ہوئی، جس کے دوران نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث کی پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ واجد ضیا پر جرح جاری رہی، العزیزیہ ریفرنس کی سماعت کے دوران جج ارشد ملک جوڈیشل کمپلیکس کی حالت زار کے معاملے پر بول پڑے اور کہا کہ سی ڈی اے اور بلڈنگ ڈپارٹمنٹ اس عمارت کی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں، آج تک یہ عمارت باقاعدہ طور پر ٹھیکے دار کی طرف سے سپرد نہیں ہوئی، چیف صاحب کو خط لکھ کر توجہ دلائی گئی لیکن تاحال کوئی پیش رفت نہیں۔ پیر کو احتساب عدالت نمبر 2 کے جج محمد ارشد ملک نے نیب ریفرنس پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف کو اڈیالہ جیل سے احتساب عدالت لایا گیا۔ سماعت کے دوران خواجہ حارث نے واجد ضیا سے جرح کرتے ہوئے سوال کیا کہ کیا جے آئی ٹی کے پاس وہ دستاویزات ہیں جس میں ہل میٹل کو کمپنی ظاہر کیا گیا ہو؟،واجد ضیا نے جواب دیا کہ جے آئی ٹی کے پاس موجود ایک سورس دستاویز میں ایچ ایم ای کو کمپنی لکھا گیا ہے اور یہ سورس دستاویز ایم ایل اے لکھے جانے کے بعد 20 جون 2017 کو موصول ہوئی تھی۔انہوں نے بتایا کہ ایم ایل اے میں 05/2004 کو ہل میٹل اسٹیبلشمنٹ کے ان کارپوریشن کا سال لکھا اور ایم ایل اے لکھے جانے کے وقت کسی گواہ نے ان کارپوریشن کا سال نہیں بتایا تھا۔اس کے ساتھ ہی احتساب عدالت نے العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی سماعت (آج) منگل کو ساڑھے بارہ بجے تک ملتوی کردی۔ العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس کی سماعت کے دوران جج ارشد ملک جوڈیشل کمپلیکس کی حالت زار کے معاملے پرکہا کہ سی ڈی اے اور بلڈنگ ڈپارٹمنٹ اس عمارت کی ذمہ داری لینے کو تیار نہیں۔معزز جج نے کہا کہ آج تک یہ عمارت باقاعدہ طور پر ٹھیکے دار کی طرف سے سپرد نہیں ہوئی، چیف صاحب کو خط لکھ کر توجہ دلائی گئی لیکن تاحال کوئی پیش رفت نہیں۔

نواز شریف کو احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر پارٹی رہنما نے کتب کا تحفہ پیش کیا،نوازشریف کو رابرٹ گرین اور جوزف ایلفر کی کتاب 'دی 48 لاز آف پاور' تحفے میں دی گئیں۔ پیر کو احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر سابق وزیراعظم نواز شریف کے لیے ایک پارٹی رہنما کی طرف سے کتب کا تحفہ پیش کیا گیا۔نوازشریف کو رابرٹ گرین اور جوزف ایلفر کی کتاب 'دی 48 لاز آف پاور' تحفے میں دی گئیں۔اس کے علاوی میاں نواز شریف کو اسلامی وظائف کی کتاب بھی تحفے میں دی گئی۔نوازشریف نے یہ کتابیں اپنے پرسنل اسٹاف کے رکن شکیل احمد کے حوالے کردیں۔

مزیدخبریں