وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی15 ستمبر کو 1 روزہ دورے پر کابل جائینگے

Sep 10, 2018 | 14:19

ویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پندرہ ستمبر کو کابل کے ایک روزہ دورے پر جائینگے .افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کرکے انہیں پاکستان کے دورے سمیت افغان مسئلے کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر زور دیا جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنا پہلا ایک روزہ دورہ پندرہ ستمبر کو افغانستاان کرنے کا فیصلہ کیا ہے. جس میں شاہ محمود قریشی کابل جا کر افغان ہم منصب سمیت افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کرینگے اور انہیں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے دورہ پاکستان کی دعوت دینگے. افغان مسئلے کا حل مذاکرات کے ذریعے حل کرنے پر بھی زور دیا جائے گا .

ذرائع کے مطابق چودہ ستمبر کو ترک وزیرخارجہ بھی اسلام آباد پہنچیں گے۔وہ وزیراعظم عمران خان اور صدر ڈاکٹر عارف علوی سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کرینگے .انہیں ترک صدر رجب طیب اردوان کی جانب سے مبارکباد پیش کرینگے اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر تبادلہ خیال بھی کیاجائے گا .

مزیدخبریں