اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس جاری ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کیے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ گیس کمپنیوں نے 100 فیصد اضافے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔دوسری جانب ذرائع کے مطابق ملک میں کھاد کی پیداوار اور درآمد سے متعلق بھی فیصلہ کیے جانے کا امکان ہے۔