ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 15 ستمبر سے متحدہ عرب امارات میں شروع ہورہا ہے جس کے لیے قومی ٹیم نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں بھرپور پریکٹس کی ہے۔
سرفراز احمد قومی اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کی قیادت کرے گے۔ایشیا کپ کے لیے قومی ٹیم سرفراز احمد، فخر زمان، آصف علی، امام الحق، شعیب ملک، شان مسعود، حارث سہیل، فہیم اشرف، حسن علی، محمد عامر، شاداب خان، محمد نواز، جنید خان، عثمان شنواری اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔ایشیا کپ ٹورنامنٹ میں پاکستان، بھارت، سری لنکا اور بنگلہ دیش سمیت 6 ٹیمیں شریک ہیں اور ایونٹ کا سب سے بڑا ٹاکرا 19 ستمبر کو پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔