میں چاہتوں کہ چیئرمین سمیت ہرکوئی جوابدہ ہو ,پاکستان سپرلیگ کےمعاملات کاازسرنوجائزہ لیاجائے گا ، چیئرمین پی سی بی
اسلام آباد: پاکستان کرکٹ بورڈ کے بلامقابلہ منتخب ہونے والے چیئرمین احسان مانی نے کہا ہے کہ میں چاہتوں کہ چیئرمین سمیت ہرکوئی جوابدہ ہو۔پاکستان سپرلیگ کےمعاملات کاازسرنوجائزہ لیاجائے گا۔
بین الاقوامی نشریاتی ادارے بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے احسان مانی کا کہنا تھا کہ جوبھی فیصلہ کروں گا اس کا مقصد کرکٹ میں بہتری ہوگی اور پاکستان سپرلیگ کے معاملات کا ازسر نوجائزہ لیاجائے گا ۔
احسان مانی کا کہنا تھا کہ معاملات پر منیجنگ ڈائریکٹر کی سطح کی تقرری کی جائے گی۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ اگر تمام اختیارات چیئرمین ہی کے پاس ہوں گے تو پھراسے کون مانیٹر کرے گا؟
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ میں چاہتاہوں کہ چیئرمین سمیت ہرکوئی جوابدہ ہو۔ میزبان سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چیف ایگزیکٹو آفیسر کاعہدہ پی سی بی کے آئین میں موجودہے اور وزیراعظم عمران خان کے سامنےعہدے کے لیےماجدخان کانام تجویزنہیں کیا۔
احسان مانی کا کہنا تھا کہ سب جانتے ہیں ایسی خبریں کون پھیلارہاہےاور اس کا مقصد کیاہے؟ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈکےمعاملات آئین کےمطابق چلائےجائیں گے۔
چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا مزید کہنا تھا کہ بورڈمیں غیرضروری واٹس ایپ کےاستعمال پرپابندی عائدکردی ہے۔