15 سال میں گرجا میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ،راجہ الطاف قادر
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) چئیرمین یونین کونسل گرجایوسی91 راجہ الطاف قادر نے کہا ہے کہ 15 سال کے عرصے میں گرجا میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں۔ عوامی خدمت کا جذبہ لے کر سیاست میں آئے ہیں اور اسی جذبے کو جاری رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے چاکرہ ہائوس میں ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ راجہ الطاف قادر نے کہا کہ 15 سالوں میں علاقہ کے تمام میگا پراجیکٹ مکمل کر دئیے ہیں۔ انہوںنے کہا خدمت کی سیاست کا یہ مشن جاری و ساری رہے گا۔