منتخب ہو کر غازی بروتھہ سے گریٹر واٹر سپلائی منصوبہ مکمل کریں گے
راولپنڈی ( نوائے وقت رپورٹ) این اے 60 سے پی ٹی آئی کے نامزد اور عوامی مسلم لیگ کے حمایت یافتہ امیدوار شیخ راشد شفیق نے کہا ہے کہ وہ منتخب ہو کر غازی بروٹھہ سے گریٹر واٹر سپلائی کے منصوبے پر عمل کرکے راولپنڈی میں این اے61-60 کے عوام کا پانی کا مسئلہ حل کرائیں گے اور نوجوانوںکے لیے روزگار کے دروازے کھولیں گے۔ وہ انتخابی مہم کے سلسلے میں گلاس فیکٹری‘ شکریال‘ گنگال اور ڈھوک کھبہ میں ڈور ٹو ڈور ملاقاتوں کے علاوہ کارنرمیٹنگوں سے خطاب کررہے تھے۔ شیخ راشد شفیق نے اتوار کو صبح چکلالہ سکیم نمبر 1 میں چوہدری شاہد یعقوب کی اقامت گاہ پر پی ٹی آئی کے ممبر صوبائی اسمبلی حاجی امجد چوہدری کی معیت میں ناشتے کی دعوت میں شرکت کی۔