راولپنڈی میں الیکشن کے دوران دیگر شہروں میں تبدیل کئے گئے ایس ایچ اوز واپس پہنچ گئے
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی میں الیکشن کے دوران دیگر شہروں میں تبدیل کئے گئے ایس ایچ اوز واپس پہنچ گئے زیادہ تر اپنے پرانے تھانوں میں ہی تعینات کردئے گئے نئے ایس ایچ اوز کی تقرری میں تھانہ صدر بیرونی ، تھانہ نیو ٹائون ،تھانہ سٹی میں تبدیلی نہ آسکی پرانے ایس ایچ او ہی دوبارہ لگادیئے گئے نئے ایس ایچ اوز نے اپنے چارج سنبھال لئے یہ تعیناتیاں محرم الحرام کی فول پروف سیکیورٹی کیلئے کی گئی ہیں تھانوں میں ایس ایچ اوز کو مبارکباد دینے اور گلدستے پیش کرنے والوں کا بھی تانتا بندھا رہا۔