ڈیم بنانا ناگزیر ہو چکا ورنہ ملک قحط سالی کا شکار ہو سکتا ہے

Sep 10, 2018

راولپنڈی(نیوز رپورٹر )پاکستان کے لیے ڈیم بنانا اب ناگزیر ہو چکا ہے ورنہ ملک قحط سالی کا شکار ہو سکتا ہے ان خیالات کا اظہار ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا ہے کہ پانی ہی زندگی ہے اور حکومت کو ڈیم بنانے کے لیے صرف چندے پر انحصار کرنے کی بجائے اقتصادی ترقی کی پالیسیاں بھی اپنانی ہوں گی ۔ملکی معیشت مضبوط ہو گی تو تمام بڑے منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچ پائیں گے ۔ اقتصادی ترقی سے ہی ملک اور عوام خوشحال ہوں گے ۔اور دنیا میں پاکستان کا مقام بلند ہو گا ۔اس لیے ضرورت اس عمل کی ہے ہر شخص ملکی ترقی و خوشحالی کے لیے اپنا اپنا کردار ادا کرے اور اپنے فرائض دیانتداری سے ادا کرے

مزیدخبریں