وحید کالونی میں جوئے کے اڈے پرپولیس کا چھاپہ، دوقمار بازگرفتار
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ رتہ امرال کے علاقے میںراولپنڈی پولیس نے دوقمار بازگرفتار کرلئے پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ چند اشخاص وحید کالونی میں جواء کھیل رہے ہیں جس پرتھانہ رتہ امرال پولیس نے ریڈ کر کے دو ملزمان اسد اور منیر کو جواء کھیلتے ہوئے قابو کر کے رقم مبلغ5450/-روپے قبضہ میں لے کر قماربازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔