تھانہ چونترہ کے علاقے میں فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا گیا

Sep 10, 2018

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ چونترہ کے علاقے میں فائرنگ کرکے نوجوان کو قتل کردیا گیا پولیس نے بتایا کہ تارال میں 28 سالہ محمد انجم اور تنویر کے درمیان تنازعہ چل رہا تھا پولیس نے مقتول نوجوان کی نعش قبضے میں لے لی جسے پوسٹمارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کردیا گیا بعد ازاں پولیس نے نعش ورثاء کے حوالے کر دی گئی ادھر چونترہ پولیس نے علاقے میں کشیدگی کے باعث نفری بڑہا دی مزید تفتیش جاری ہے ۔

مزیدخبریں