چار ڈاکو دفتر سے اسلحہ کی نوک پر ساڑھے چار لاکھ روپے اور موبائل فون لوٹ کر فرار
راولپنڈی ۔ اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) ڈکیتی ، چوری اور سٹریٹ کرائمز کی وارداتوں میں شہری نقدی ، غیرملکی کرنسی ، طلائی زیورات ، گاڑیوں ، موٹر سائیکلوں سمیت قیمتی سامان سے محروم ہوگئے تھانہ ویسٹریج کو محمد ادریس نے بتایا کہ ویلی روڈ ویسٹریج میں میرے دفتر میں چار مسلح ڈاکو داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر ساڑھے چار لاکھ روپے کی رقم اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگئے تھانہ رتہ امرا ل کو طاہر اسلام نے بتایا کہ ریلوے ورکشاپ روڈ پر تین موٹر سائیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر مجھ سے ایک لاکھ41 ہزار روپے کی نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھانہ نصیر آباد کو سجاد حسین نے بتایا کہ رزاق ٹائون میں مدعی پیدل جا رہا تھا کہ راستے میں مجھے تین مسلح موٹر سائیکل سواروں نے روک لیا اور مجھ سے 40 ہزار روپے ، پرس جس میں ایک ہزار درہم تھے اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھانہ صادق آباد کو عابد حسین نے بتایا کہ شمس آباد میں میری کار نمبرDH - 185 . 15 چوری ہوگئی تھانہ کینٹ کو راجہ محمد اسلام نے بتایا کہ میری کار نمبرLEH - 3753 چوری ہوگئی تھانہ ائرپورٹ کو ملک محمد علی نے بتایا کہ ائرپورٹ سوسائٹی میں میری کرولا کار نمبرFV - 709 چوری ہوگئی تھانہ صادق آباد کو محمد توصیف سلیم نے بتایا کہ شمس آباد میں مدعی کی کرولا کار نمبر LK - 1716 - 15 چوری ہوگئی تھانہ بنی کو سید احسن شفیق نے بتایا کہ رشید نرسنگ ہوم کے قریب سید پور روڈ پر دو موٹر سائیکل سوار ڈاکو مجھ سے گن پوائنٹ پر میرا موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھانہ صادق آباد کو چوہدری عمیر حسیب نے بتایا کہ ڈھوک کشمیریاں میں میرے والد کی کرولاXLI کار نمبرLEB - 3474 . 08 چوری ہوگئی تھانہ کینٹ کو احسان مصطفیٰ نے بتایا کہ بینک روڈ سے میری سوزوکی خیبر کارنمبرRIV - 5672 چوری ہوگئی تھانہ صدر بیرونی کو انعام الحق نے بتایا کہ گرجا روڈ پرمیری مہران کار نمبرLWK - 1389 گھر کے سامنے سے چوری ہوگئی تھانہ ریس کورس کو محمد مختار عالم نے بتایا کہ ڈھوک بنارس میں میرا ہنڈا70 موٹر سائیکل نمبرPQ - 389 چوری ہوگیا تھانہ وارث خان کو دانش پرویز نے بتایا کہ چٹیاں ہٹیاں میں میرا 125 موٹر سائیکل نمبرRIN - 8340 . 16 چوری ہوگیاتھانہ سبزی منڈی کو عرفان خادم نے بتایا کہ سیکٹر آئی ٹین تھری میں کمپنی کی تنخواہ کی رقم سے خورد برد کر لی گئی تھانہ شمس کالونی کو منظور حسین نے بتایا کہ سیکٹر آئی بارہ میں میری گیارہ لاکھ روپے کی امانت رکھوائی گئی رقم غائب کرلی گئی ۔