کچہری کے مین گیٹ پر قتل کی واردات کا مقدمہ درج

Sep 10, 2018

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ سول لائن نے ضلع کچہری کے مین گیٹ پر اپنے بھانجے کی پیشی پر آئے شخص کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کی واردات کی ایف آئی آر درج کرلی مقتول کےبھائی محمد پرویز اقبال نے پولیس کو بتایا کہ مدعی کے بھائی محمد تنویر اقبال اپنے بھانجے ادیب کی تھانہ روات کیس میں پیشی کے موقع پر ضلع کچہری کے گیٹ پر پہنچا تو محمد اشفاق اور محمد عدیل نے پستول سے فائرنگ کرکے مدعی کے بھائی کو قتل کردیا وجہ عناد میرا بڑا بھائی بھانجے کے کیس کی پیروی کرتا تھا ۔

مزیدخبریں