دو بار فوج سے مسترد ہونے پر اداکار بن گیا : توقیر ناصر

Sep 10, 2018

لاہور(کلچرل رپورٹر ) پریس کلب کے زیر اہتمام چیئر مین لاہور آرٹس کونسل اور لیجنڈ اداکارتوقیر ناصر کے اعزاز میں تقریب کا اہتما م کیا گیا۔ سابق پروڈیوسر عارف وقار ،راشد محمود ،ڈاکٹر اکرام الحق،کامران مجاہد،جو جی علی خان ،دانش کچھی،نگار چوہدری،موسیٰ خان،نو ر حسن رانا سمیت کثیر تعداد نے شر کت کی۔ توقیر ناصرنے کہا کہ بچپن سے ہی فوج میں جانے کا شوق تھا ‘ دومرتبہ کمشن کیلئے گیا اور مستردکر دیا گیا تو اداکار بن گیا ۔آج بحثیت اداکار بھی پاکستا نی ثقافتی فوج کا حصہ بن کر دشمن ملکوں میں پاکستان کا ڈنکا بجانے میں کامیاب رہا تو غلط نہیں۔ بھارتی فنکار برملہ اظہار کر چکے کہ وہ توقیر ناصر کے مداح ہیں ،تویہ میرے ملک کا عزاز ہے۔ جب سابق آرمی چیف محمد اشفاق کیانی کواپنے ادارے میں آمد پر خوش آمدید کہا تو انہوں نے کہا کہ میں تو بچپن سے آپ کا مداح ہوں جس پر میں صرف ہنس کر ہی رہ گیا ۔سابق سینئر ٹی وی پروڈیوسر عارف وقار نے کہا کہ" پرواز" پی ٹی وی لاہور کا آخری بلیک اینڈ وائٹ ڈرامہ سیریل تھا جس میں توقیر ناصر کی خدادادا صلاحیتوں کو پہچان کر انہیںچھوٹے موٹے کردار کی بجائے مرکزی کردار کیلئے منتخب کرنے کا فیصلہ کیا ، اللہ تعالیٰ نے میری اور توقیر ناصرکی لاج رکھ لی کہ ڈرامہ سپر ہٹ ہوا۔ فنکارراشد محمود نے کہا کہ توقیر ناصر بطور انسان اورفنکا ر فطری اسلوب رکھتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ انہوں نے ہرقسم کے کردار فطری طور پر کرکے اپنی الگ پہچان بنائی بالخصوص" ینگ اینگری مین" کرداروں کے ذریعے نوجوانوں کی بھر پور نمائندگی کی انکے مسائل اور سوچ کو عوام تک پہنچایا ۔

مزیدخبریں