محرم کا چاند نظر آنے کی صورت میں آج سے ڈراموں کی نمائش بند
ملتان (نیوز رپورٹر) محرم الحرام کا چاند نظرآنے کی صورت میں مقامی تھیٹروں پر آج سے ڈراموں کی نمائش بند کر دی جائے گی اس حوالے سے مقامی تھیٹروں کے تمام پروڈیوسروں نے محرم الحرام کا چاند نظر آنے پر ڈرامے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے چاند نظر نہ آنے کی صورت میں آج محرم الحرام سے قبل آخری شو پیش کیا جائے گا۔