نائیجیریا: فوجی وردی میں ملبوس شدت پسندوں کا حملہ،26افرادہلاک
ابوجہ (این این آئی)نائیجریا میں فوجی وردی میں ملبوس عسکریت پسندوں نے نائیجیرین فوجیوں اور رہائشیوں پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں 26افرادہلاک ہوگئے جس کے بعد فوجی اہلکار اور ہزاروں مقامی افراد علاقے سے فرار ہو گئے ،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نائجیریا کے صوبے بورنو کے شہر گودمبالی میں عینی شاہدین نے بتایاکہ عسکریت پسندوں کے ایک حملے میں 26افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے۔ چند مقامی لوگوں نے بتایا کہ حملہ آور فوجی یونیفارم پہنے ہوئے تھے، جنہوں نے علاقے میں موجود نائیجیرین فوجیوں اور رہائشیوں پر فائرنگ شروع کر دی۔ فائرنگ کے وقت موجود افراد نے یہ بھی بتایا کہ فوجی اہلکار اور ہزاروں مقامی افراد علاقے سے فرار ہو گئے ۔