تائیدِ ایزدی

Sep 10, 2018

حالات پھر سے بگڑ رہے تھے۔ ہالینڈ کے رکنِ پارلیمنٹ گیرٹ نے خاکم بدہن جناب رسالتماٰب کے خاکوں کے عالمی مقابلہ کا اعلان کر رکھا تھا۔ جس پر پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمان آتش زیر پا تھے ۔ اور ہماری مذہبی جماعتیں الگ سے الٹی میٹم دے رہی تھیں۔ وزیراعظم اور وزیر خارجہ کی دوڑ دھوپ دیکھنے لائق تھی۔ پھر -30 اگست کی شام جناب وزیراعظم نے اس حوالے سے ایک مﺅثر و مدلّل اپیل کی۔ اور کرنا خدا کا یہ کہ ملعون گیرٹ کے دل میں ہیبت الٰہی اُتر آئی۔ اور وہ اس قدر خوفزدہ ہو گیا کہ خاکوں کے عالمی مقابلے کا اعلان واپس لے لیا۔ یہ ٹائمنگ PTI اور جناب وزیراعظم کیلئے تائید ایزدی ہے۔ اور اس حقیقت کا مظہر بھی کہ قیادت مخلص و سنجیدہ ہو تو بحرانوں کی راہ روک سکتی ہے۔

مزیدخبریں