بلوچستان حکومت پانچ سال کامیابی سے پورے کرے گی، چوہدری شبیر

Sep 10, 2018

کوئٹہ(نمائندہ نوائے وقت)بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات چوہدری شبیر نے کہاہے کہ بی اے پی کی حکومت نہ صرف اپنے پانچ سال کامیابی سے پورے کر یگی بلکہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ ملکر اپنی بہتر طرز حکمرانی اور کارکردگی کی بنیاد پر مستقبل میں بھی بلو چستان کی قیادت کرے گی یہ بات انھوں نے آفتاب خلجی کی قیادت میں ملنے والے سبی کے وفد سے بات چیت کرتے ھوئے کہی چوہدری شبیر نے کہا کہ موجودہ حکومت کوقائم ہوئے ایک ماہ سے بھی کم عرصہ ہوا ہے نو منتخب حکومت عوام اور صوبے کی ترقی وخو شحالی کے اپنے عزم کی شروعات اور حکومتی پالیسیوں کو عملی شکل دینے کے ابتدئی مراحل میں ہے انکے نتائج اور اثرات کو جانچے بغیر تنقید کرنا قبل از وقت بلا جواز اور ناقابل فہم ہے تنقیدکرنے والی سیاسی جماعتیں اور شخصیات کو چاہے کہ وہ اپنے گزارے ہوئے دور اقتدار کامحاسبہ کریں آج بلوچستان کی عوام بیروزگاری بدامنی بدعنوانی اقربا پروری معاشی بدحالی تعلیم صحت اور دیگر مسائل کی جس دلدل میں پھنسا ہوئی ہے انہی احباب کی گزشتہ ادوار کی ناقص و نااہل طرزحکومت عوام دشمن معاشی اقتصادی پالیسی اورزاتی مفادات کے حصول کے نتائج اور اثرات ہیں کہ 21ویں صدی میں داخل ہونے کے باوجود بلوچستان کی عوام کا معیار زندگی تبدیل نہیں ہوسکا۔قدرتی وسائل سے مالامال صوبے کی عوام آج بھی پینے کے صاف پانی تعلیم صحت اور دیگر بنیادی سہولتوں سے محروم کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں 21ویں صدی کے ترقی یافتہ دور میں پسماندگی اور مسائل کا شکار بلوچستانی عوام کے لیے بلوچستان عوامی پارٹی امید کی واحد کرن ہے جسکی مخلص اور باکردار قیادت نہ صرف صوبے کو درپیش مسائل کے حل کی بھر پور صلاحیت رکھتی ہے بلکہ عوام کی مشکلات کے ازالہ کے عزم پر قائم ہے بلوچستان عوامی پارٹی اپنے اتحادیوں کے ساتھ ملکر بہتر طرز حکومت اور مربوط وٹھوس منصوبہ بندی کے زریعے بلوچستان کو ترقی وخوشحالی کی نئی راہ پر گامزن کرے گی عوام کو صحت تعلیم اور روزگار کے مواقعے برابری کی بنیاد پر فراہم ہونگے صوبے کے وسائل بلو چستان کی ترقی عوام کا معیار زندگی بلند کرنے اور محرومیوں کے خاتمے پر صر ف ہونگے

چوہدری شبیر

مزیدخبریں