وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی نومنتخب صدر کو مبارکباد

Sep 10, 2018

کوئٹہ( نمائندہ نوائے وقت )وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے نومنتخب صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کی، اس موقع پر صدرمملکت سے گفتگو کر تے ہوئے وزیراعلیٰ نے انہیں صدر پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھانے پر مبارکباد پیش کی اور ان کی کامیابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ صدر مملکت نے انتخابات میں ان کی حمایت پر وزیراعلیٰ بلوچستان اور بلوچستان عوامی پارٹی کا شکریہ ادا کیا۔

مبارکباد

مزیدخبریں