ترجمان جمہوری وطن پارٹی کا پنجاب کے ڈپٹی اسپیکر کو فون

Sep 10, 2018

کوئٹہ(نمائندہ نوائے وقت) جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی ترجمان نور اللہ نے پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر میر دوست محمد مزاری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا پنجاب یونیورسٹی میں بلوچستان کے طلباء کا کوٹہ پچاس فیصد کم کر دیا ہے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں بلوچستان کا کوٹہ نہیں میر دوست محمد مزاری نے یقین دلایا کہ بلوچستان کے تعلیمی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر نے کی کوشش کرینگے نور اللہ وطن دوست کی تجویز پر بروز منگل11 ستمبر کو پشتون طلباء کونسل ، بلوچ طلباء کونسل کا پانچ رکنی وفد ڈپٹی اسپیکر میر دوست مزاری سے ملاقات کرینگے اور بلوچستان کے طلباء کے ساتھ پنجاب میں ہونیوالے زیادتیوں سے آگاہ کرینگے پشتون طلباء کونسل جمہوری وطن پارٹی کے قائدین کا شکریہ ادا کر تے ہوئے کہا کہ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں درپیش مسائل پر ہر وقت جے ڈبلیو پی نے موثر آواز اٹھائی ہے۔

ڈپٹی اسپیکر پنجاب

مزیدخبریں