قائداعظم محمد علی جناح کا یوم وفات عقیدت و احترام سے منایا جائیگا

لاہور (خصوصی رپورٹر) بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا 68واں یوم وفات کل اتوار 11دسمبر کو انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔ اس موقع پر قائداعظم کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کی محافل ہوں گی جبکہ ان کے کردار و عمل کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے سیمنیار منعقد ہوں گے۔ مسلم لیگ ن پنجاب کے صوبائی دفتر مسلم ٹائون میں قائداعظم کی روح کو ثواب پہنچانے کے لئے قرآن خوانی ہو گی۔ مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر راجہ اشفاق سرور‘ میاں غلام حسین شاہد‘ سردار خالد ملک‘ مشتاق حسین شاہ اور رانا محمد ارشد سمیت دیگر رہنما شرکت کریں گے۔ شعبہ خواتین لاہور کے زیراہتمام مسلم لیگ لاہور کے مرکزی دفتر گلبرگ میں قرآن خوانی ہو گی۔