ڈیرہ غازی خان: نہر میں شگاف کے بعد سیلابی ریلہ شہر میں داخل ہو گیا لوگوں کی نقل مکانی جاری۔ ایمرجنسی نافذ کر کے فوج کو امدادی کارروائیوں کیلئے طلب کر لیا۔
ملک بھرمیں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پنجاب کے علاقے ڈیرہ غازی خان میں شدید بارش سے پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی اورڈی جی خان نہر میں شگاف پڑنے سے پانی متعدد علاقوں میں داخل ہو گیا۔ انڈس کالونی، بھٹاکالونی سمیت کئی علاقے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں جبکہ ڈسٹرکٹ ہسپتال سمیت پانی سرکاری عمارتوں میں بھی داخل ہو گیا ہے۔ بارشوں سے پیداہونےوالی سیلابی صورتحال کے بعد ڈی سی او نے شہرمیں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے، جبکہ پاک فوج کو بھی امدادی کارروائیوں کیلئے طلب کر لیا گیا ہے۔ ڈی سی او نے سرکاری تعلیمی اداروں میں بھی تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ شہر میں بجلی کی فراہمی کل سے معطل ہے اور ضلعی انتظامیہ کی امدادی کارروائیاں نہ ہونے کے برابر ہیں۔ انتظامیہ کی طرف سے ریلیف کیمپ قائم کرنے کا دعویٰ بھی جھوٹا ثابت ہوا ہے کیونکہ ریلیف کیمپوں کیلئے مقرر کی گئی جگہ پہلے ہی پانی میں ڈوب چکی ہے۔ شہر میں ابتر صورتحال کی وجہ سے شہریوں کی نقل مکانی میں تیزی آ گئی ہے۔