لاہور (سٹاف رپورٹر) پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی (PEDRA) بر وقت ادائیگیوں اور مضبوط مالی پوزیشن کی وجہ سے سوئی ناردرن کی لانگ ٹرم ریٹنگ AA اور شارٹ ٹرم ریٹنگ A1+ برقرار رکھی ہے۔ سوئی ناردرن کا قیام 1969میں ہوا تھا اور یہ ملک کی تین سٹاک ایکس چینجوں میں رجسٹرڈ ہے۔ یہ کمپنی قدرتی گیس کی خرید، پیوری فکشن اور پنجاب، سرحد، فاٹا اور آزاد کشمیر میں گیس فراہم کرتی ہے۔ سوئی ناردرن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں پرائیویٹ سیکٹر کے بڑے گروپ داؤد اور نشاط گروپ شامل ہیں اور یہ صوبہ پنجاب اور سرحد کے 34لاکھ صارفین کو قدرتی گیس فراہم کرتی ہے۔
میرے ذہن میں سمائے خوف کو تسلّی بخش جواب کی ضرورت
Apr 17, 2024