لاہور : دفعہ 144نافذ

کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی ہدایات پر انسداد سموگ کیلئے لاہور سمیت پوری ڈویژن میں دفعہ 144نافذ ہوگئی ہے۔رپورٹ کےمطابق کمشنر لاہور محمد علی رندھاواکی ہدایات پرلاہور،شیخوپورہ،ننکانہ صاحب اور قصور میں دفعہ 144نافذ کردی گئی ہے۔نافذالعمل دفعہ 144کے تحت عمارتی ملبہ کو زیر تعمیر عمارت کے باہر رکھنے یا پھینکنے پر قانونی کارروائی ہوگی۔چھت ڈھانپے شہر سے گزرنے والی ٹرالیوں کیخلاف قانونی کاروائی ہوگی۔دفعہ 144کے تحت میونسپل ویسٹ،ٹائرز،پولی تھین ،سالڈ ویسٹ،ربر اور لیدر اقسام کو جلانے پر قانونی کارروائی ہوگی اس کے علاوہ فصلوں یا فصلوں کی باقیات جلانے پر مالک اور ٹھیکیدار کیخلاف قانونی کاروائی ہوگی۔کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کا کہناہےکہ ضلعی انتظامیہ،ٹریفک پولیس،ایم سی ایل،ایل ڈی اے اور ایل ڈبلیوایم سی خلاف ورزیوں پر قانونی کارروائی کرینگے۔