چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا ہے کہ ہم سب نے مل کر پاکستان کرکٹ کو مضبوط بنانا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ نے ڈومیسٹک ٹیموں کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی جبکہ رمیز راجہ کی کھلاڑیوں کے ساتھ ملاقات نجی ہوٹل میں ہوئی جہاں چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کھلاڑیوں کو اچھی کرکٹ کھیلنی کی تلقین کی۔رمیز راجہ کا کھلاڑیوں کو ماڈرن کرکٹ کھیلنے پر لیکچر دیتے ہوئے کہنا تھا کہ اچھی کرکٹ کھیلیں گے تو سب انٹرنیشنل ٹیمیں خود پاکستان آئیں گی۔چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ تمام کھلاڑی محنت کریں ، کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی صرف میرٹ پر سلیکشن ہوگی۔چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کھلاڑیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کوچز اور پچز کے معیار کو بہتر کریں گے ۔