حضور نبی کریم ؐکی شفاعت سے دنیا روشن ہے، جاوید ہاشمی
ملتان (سماجی رپورٹر ) سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ آج حضور نبی کریم ؐکی شفاعت کی بدولت پوری دنیا روشن ہے اور آپ کی شان میں گستاخی کرنے والے جل کر خاک ہو چکے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ جمیل آباد میں انجمن اسلامیہ کے زیر اہتمام مرکزی جلوس میں شامل ہونے والی تنظیموں کے نمائندوں کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیہ سے خطاب میں کیا جس میں درگا حضرت موسیٰ پاک شہیدؒ کے سجادہ نشین مخدوم ولایت مصطفی گیلانی نے دعا کرائی ۔صدر انجمن اسلامیہ مخدوم تنویر الحسن گیلانی نے کہا کہ 12 ربیع الاول کو حسب سابق صبح 9بجے شوکت حسین اسلامیہ کنڈرگارٹن سکول دولت گیٹ سے قدیم تاریخی جلوس نکالا جائے گا اور اسی مقام پر جلسہ میلاد النبی ؐو تقسیم انعامات ہو گا ۔مرکزی میلاد کونسل کے صدر محمد ایوب مغل، ملی یکجہتی کونسل کے صدرآصف محمد اخوانی، دعوت اسلامی کے محمد سلیم بلال عطاری، تاجر رہنما سلطان محمد ملک نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ربیع اول کے جلوسوں کے راستوں کی مرمت صفائی تجاوزات کے خاتمے کو یقینی بنایا جائے اور چوک حسین آگاہی پرجلوسوں کے اوقات کے سابقہ فیصلے پر عمل کرایا جائے اخبار فروش فیڈریشن کے رہنما شیخ صلاح الدین نے اعلان کیا کہ اخبار فروش بھی 12ربیع اول کے جلوس میں شرکت کریں گے سینئر صحافی اسد ممتاز، مخدوم سید نورانی گیلانی، مخدوم مصطفی محی الدین گیلانی، سید محمد مصطفی گیلانی، علی گیلانی ،درگاہ درگاہ حضرت غوث پاک نورانی قلعہ کہنہ قاسم باغ کے سجادہ نشین مخدوم غوث انور گیلانی، عالمین گیلانی، منور خورشید صدیقی،ملک احسن بھٹہ، سجادہ نشین حاجی اسد اللہ،خلیفہ منظور احمد قادری، حمید نواز عاصم، احمد نواز عصیمی، سلمان قمر، اعجاز احمد سعیدی، مجاہد نواز بھٹی، کیپٹن امجد علی، علی نواز، فرحان علی، سرور شاہ بخاری، تاج محمد تاج ،دلاور قادری، مخدوم زادہ سید مظہر غوث گیلانی، معین قادری، حاجی محمد یوسف فوجی، آصف اعوان، محمد ندیم شریف، مہر آصف سیال،محمد سعید احمد، محمد شاہد بھٹی، عاطف قادری، محمد مدثر، شہباز قادری، پروفیسر ڈاکٹر محمد ظفر ملک ،پروفیسر ڈاکٹر آصف جہانگیر، عبدالحمید، ملک ارشد،حافظ شفیق ،محمد یٰسین، محمد راشد قادری، مینر احمد چشتی سمیت دیگر نے شرکت کی۔
جاوید ہاشمی