ایم ڈی کیٹ کے نتائج کا اعلان،68 ہزار680طلباو طالبات کامیاب
اسلام آباد( خبر نگار(پاکستان میڈیکل کمیشن نے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ 2021)کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے پی ایم سی سیکرٹریٹ میں صدر پی ایم سی ڈاکٹر ارشد تقی اور نائب صدر علی رضا کی طرف سے نتائج کے حوالے سے بلائی گئی پریس کانفرنس میں بتایا گیا ہے کہ رواں برس ملک بھر سے کل ایک لاکھ 94ہزار 131خواہشمند امیدواروں نے امتحان میں حصہ لیا جس میں سے 35.4کی اوسط سے 68ہزار 680طلباو طالبات کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ ان میں ان 276امیدواروں کا رزلٹ شامل نہیں کیا گیا جن کا امتحان گذشتہ روز لیا گیا ہے صدر پی ایم سی کے مطابق پاکستان میڈیکل کونسل نے وزارت صحت کی مداخلت پر میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ )پر اٹھائے جانیوالے تمام اعتراضات کا بارک بینی سے مشاہدہ کیا ہے جبکہ ٹیسٹ کے مرتب کردہ نتائج کا تھرڈ پارٹی تجزیہ قائد اعظم یونیورسٹی نے مکمل کیا ہے ملکی تاریخ میں پہلی بار اتنی بڑی تعداد میں طلبا و طالبات کا آن لائن ٹیسٹ لیا گیا ہے جن میں دشواریاں ضرور آئیں ۔ صدر پی ایم سی نے بتایا کہ رواں برس ملک بھر کے پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کالجز میڈیکل کی کل 19 ہزار 922سیٹیں آفر کر رہے ہیں نائب صدر پی ایم سی نے پریس کانفرنس میں الزام لگایا کہ ایک طبقہ جان بوجھ کر پی ایم سی کو متنازعہ بنانے میں مصروف ہے انہی کی ایما پر چند سو بچوں نے ٹیسٹ مکمل بھی نہیں کیا اور احتجاج بھی کر رہے ہیں ۔انہوں نے اس موقع پر کہا کہ فائنل رزلٹ کے اعلان کے بعد میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ )کے ہر امیدوار کے لئے سپیشل پیپر ریویو کا آپشن موجود ہے کوئی خواہش مند بچہ اپنے نتائج کی تسلی کے لئے پی ایم سی سے رجوع کر سکتا ہے پریس کانفرنس کے آخر میں صدر و نائب صدر پی ایم سی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ )اور ٹیسٹ لینے والی نجی کمپنی بابت میڈیا کے اٹھائے گئے سوالات ادھورے چھوڑ کر چلے گئے۔
نتائج