کانگو میں مسافر بردار کشتی الٹنے سے 51 افراد ہلاک ‘70 لاپتہ
کنشاسا( نیٹ نیوز) وسطی افریقی ملک کانگو میں مسافر بردار کشتی دریا میں الٹ گئی جس کے نتیجے میں 51 افراد ہلاک اور 70 لاپتہ ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کشتی میں 100 سے زائد افراد سوار تھے جن میں بچے اور خواتین بھی شامل تھیں۔ ریسکیو ادارے نے امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے دریا سے 51 لاشیں نکالی ہیں جبکہ 35 افراد کو زندہ بچا لیا گیا تاہم اب بھی 70 سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔ ترجمان ریسکیو ٹیم نے میڈیا کو بتایا لاپتہ مسافروں کی تلاش کا کام جاری ہے تاہم ان کے زندہ ملنے کے امکانات معدوم ہوگئے ہیں۔
کانگو