خواتین کے جہیز دینے سے متعلق قانون پر عمل درآمد نہ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا
لاہور (وقائع نگار خصوصی )خواتین کے جہیز دینے سے متعلق قانون پر عمل درآمد نہ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔ درخواست ایڈووکیٹ ندیم سرور کی جانب سے دائر کی گئی ۔درخواست میں پنجاب حکومت ،وزات قانون سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ قانون کے مطابق والدین اپنی بیٹی کو صرف 5ہزار روپے تک جہیز ادا کرسکتے ہیں ،معاشرے میں لاکھوں روپے جہیز دینے کا رواج عام ہوچکا ہے لاکھوں روپے کا جہیز نہ ہونے سے سیکنڑوں خواتین بغیر شادی کے زندگی گزار رہی ہیں۔ عدالت سے استدعا ہے کہ پنجاب حکومت کو جہیز سے متعلق قانون پر عمل درآمد کا حکم جاری کرے۔