وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا ہے کہ ن لیگ والوں نے جلیل شرقپوری کیساتھ غیر مناسب سلوک کیا، (ن) لیگ کی بدلتے بیانیوں سے عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ بیانیے کی مخالفت پر جلیل شرقپوری سے ناروا سلوک قابل افسوس ہے، یہ لوگ 'ووٹ نہیں نوازشریف کو عزت دو' چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا عدالت سے سزا پر(ن)لیگ نے بیانیہ شروع کیا کہ مجھے کیوں نکالا، مجھے کیوں نکالا کے بعد بیانیہ آیا ووٹ کوعزت دو، ووٹ کو عزت دو میں سے بیانیہ نکلا میں بیمار ہوں، ن لیگ ایک طرف ووٹ کو عزت دو کی بات کرتی ہے، دوسری جانب منتخب نمائندوں کی تذلیل کرتی ہے، جلیل شرقپوری کے ساتھ جو کیا گیا وہ ہمارا سیاسی کلچر ہے جو میاں نواز شریف اور ان کے بھائی نے بنایا ، ن لیگ والوں نے جلیل شرقپوری کیساتھ غیر مناسب سلوک کیا،، ہاتھا پائی تک کی نوبت آ گئی، انہیں زدوکوب کیا گیا، ان کی پگڑی اچھالنے کی کوشش کی گئی، ان سے گالی گلوچ کی گئی، جلیل شرقپوری نے نواز شریف کے بیانیے سے اختلاف کیا تھا کہ میں فوج اور اداروں کے خلاف نواز شریف کے بیانیے سے اتفاق نہیں کرتا۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ ماضی کی طرح عوام کو دھوکا دینے کی کوشش کر رہی ہے، اب (ن)لیگ خود کو انقلاب لانے والی پارٹی کہہ رہی ہے، ہم ووٹ کو عزت دینے والے تھے، کیا جلیل شرقپوری ووٹ لے کر نہیں آئے ؟ کیا کیپٹن (ر)صفدر یوسف رضا گیلانی سے نہیں ملتے رہے ؟
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024