صدرڈاکٹرعارف علوی نے پاکستان اورنائیجیریاکے درمیان تجارت،معیشت اوردفاع کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کی ضرورت پرزوردیاہے۔
اسلام آباد میں نائیجیریاکے سبکدوش ہونے والے سفیرAshimyu A Olaniyi سے ملاقات میں انہوں نے کہاکہ پاکستان باہمی مفادپرمبنی دوطرفہ تعلقات کومزیدوسعت دینے کا خواہاں ہے۔
بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموں وکشمیرمیں مسلمانوں کے خلاف بھارتی فوج کے مظالم کو بے نقاب کرتے ہوئے صدرنے عالمی برادری پرزوردیاکہ وہ جموں وکشمیرکے تنازعے کے پُرامن حل کے لئے اپنا کرداراداکرے۔