بستی ملوک (خبر نگار) تھانہ بستی ملوک میں تعینات پولیس ڈرائیور عابد ڈیوٹی ٹائم میںسرکاری گاڑی کو مختلف کاروباری مراکز پر کھڑا کرکے نجی دوستوں سے بیٹھک لگانے لگا اور سرکاری پولیس وین تجارتی مراکز میں کھڑی کرنے پارکنگ مسائل کی وجہ سے تاجر برادری پریشان ہے۔ گزشتہ روز بھی عابد نے میڈیکل سٹور کو میڈیسن سپلائی کر نے والی گاڑی کے ڈرائیور کو بھرے بازار میںگالیاں دیں اس واقعہ پر تاجر برادری جمع ہوگئی اور پولیس وین ڈرائیور عابد کے رویے کے خلا ف شدید احتجاج کیا اور آرپی او ملتان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
پولیس ڈرائیور پارکنگ مسائل میں اضافہ کرنے لگا ، نوٹس لیا جائے: شہری
Oct 10, 2020