جنوبی کوریا اور جاپان کل سوئٹزرلینڈ میں برآمدات پر عائد پابندیوں کے حوالے سے تجارتی مذاکرات کریں گے۔
جنوبی کوریا کی تجارت، صنعت اور توانائی کی وزارت کے مطابق یہ پہلا موقع ہوگا کہ جنوبی کوریا کی جانب سے عالمی ادارہ تجارت میں جاپان کےخلاف شکایات جمع کرانے کے بعد دونوں ممالک تنازع کے حل کے لئے بات چیت کریں گے۔
اس سے پہلے جاپان نے سمارٹ فون کی چپ بنانے کےلئے تین قسم کے مواد کےاستعمال پر جنوبی کوریا پر برآمدی پابندیاں سخت کردی تھیں۔