گیلانی کیخلاف اشتہارات کے غیرقانونی ٹھیکوں کاکیس،ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی
اسلام اباد (نا مہ نگار)سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے خلاف اشتہارات کے غیرقانونی ٹھیکوں کے کیس میں ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی ،احتساب عدلت نے کیس کی سماعت 31 اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔ بدھ کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے یوسف رضا گیلانی کے خلاف اشتہارات کے غیرقانونی ٹھیکوں کے کیس کی سماعت کی۔یوسف رضا گیلانی سمیت دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی ایک مرتبہ پھر موخر کر دی گئی ۔ یوسف رضا گیلانی پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 31 اکتوبر کی نئی تاریخ مقرر کی گئی ۔ عدالت نے اگلی سماعت پر انعام اکبر کو احتساب عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ 31 اکتوبر کو تمام ملزمان پیش کیا جائے ۔